i بین اقوامی

سربیا کے وزیر چین اور سربیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے معترفتازترین

June 14, 2023

سربیا کے وزیر برائے ملکی و غیر ملکی تجارت تومیسلاو مومیرووک نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں سربیا اور چین کے درمیان تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے متعدد کامیاب منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلغراد میں منعقدہ کمیونیکیشن انٹیگریشن ایکو سسٹم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سربیا میں چین کے سفیر چھن بو کے علاوہ دونوں ممالک کے دیگر عہدیداروں اور کاروباری نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مومیرووک نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں چین ،سربیا میں دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار رہا ہے اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن جیسے چین کے دوستوں کے ساتھ مل کر ہم نے ملک میں کچھ اہم ترین بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تعمیر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سربیا نے گزشتہ ہفتے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور مکمل کیا ہے اور یہ معاہدہ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے میں مزید کردار ادا کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بلغراد میں چینی تعمیر کردہ پیوپن پل دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کی علامت بن گیا ہے۔ چھن نے کہا کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10 ویں سالگرہ ہے جس کی بدولت چین اور سربیا کے تعاون نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے ای-763 ہائی وے کے نو تعمیر شدہ حصے اور بلغراد-نووی ساد تیز رفتار ریلوے پر بھی روشنی ڈالی۔ سربیا کی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پہلی چینی تعمیراتی کمپنیز چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی نے کانفرنس کا انعقاد کیا۔ دونوں کمپنیز نے نئے ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) بارے رپورٹ بھی پیش کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی