سپین کے کینری جزائر کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد گہرے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے،ہسپانوی غیر سرکاری تنظیم واکنگ بارڈرز کے مطابق کینری جزائر کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 29افراد ہلاک ہوگئے،واکنگ بارڈرز میں انسانی حقوق کی محافظ ہیلینا مالینو گارزن نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بحر اوقیانوس میں ایک نئے قتل عام کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 29افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ لوگ مدد کے لیے التجا کر رہے تھے اور ان کی کشتی سپین کے سمندری علاقے میں 12گھنٹے سے زائد عرصے سے موجود تھی،سپین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حادثہ کھلے سمندر میں کشتی خراب ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ کشتی پر 60سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں سے ریسکیو آپریشن کے بعد 24افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی