i بین اقوامی

سپین میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیتازترین

May 24, 2023

سپین میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، حکومت نے مختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے حفاظتی طور پر سکولوں، یونیورسٹیوں اور دیگر عوامی خدمات کو بند کر دیا ہے ،سپین کے ساحلی جنوب مشرق علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ، مقامی حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مرسیا، ویلینسیا اور اندلس شامل ہیں جہاں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ،مختلف شہروں میں ہنگامی طور پر سیلاب زدہ افراد کو نکالنے سمیت نکاسی آب کی کوشش بھی کی جا رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 24گھنٹوں میں 130ملی لیٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی