شدید سیلاب نے ویلینسیا کے مضافاتی علاقے کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ وہیں اتوار کو جب اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے شدید سیلاب سے متاثرہ ویلینسیا کے مضافاتی علاقیکا دورہ کیا جہاں سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تھے تاہم احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کیا۔ان کی آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے قاتل، قاتل کے نعرے بھی لگائے۔ باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتری سے محفوظ کیا۔ متاثرین نے اس بات پر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا۔ایک نوجوان نے بادشاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا مگر انہوں نے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے۔ بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ چکے تھے۔خیال رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی