i بین اقوامی

صومالیہ میں سیلاب کے باعث 3بچوں سمیت 5افراد جاں بحقتازترین

May 17, 2023

صومالیہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث 3بچوں سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے اور ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا ،اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA)کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ کے وسطی علاقے میں سیلاب سے ہزاروں لوگبے گھر ہو گئے ہیں ،بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلڈ وائن شہر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار ترک کرنا پڑا ہے،بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے چار لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوئے اور کئی اہم مقامات کو نقصان پہنچا، اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اسپتال اور سرکاری عمارتوں کو بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے نقصان پہنچا ہے،صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی اطلاع کے مطابق سیلاب میں 3بچوں سمیت 5افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،سیلاب کے موثر ہونے والے خطے میں ہیضہ اور ملیریا جیسی وبائی امراض میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،جبکہ پڑوسی ملک ایتھوپیا میں 12مئی سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سیلاب میں 45افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی