i بین اقوامی

صومالیہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہتازترین

April 14, 2023

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے صومالیہ میں امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی کہ وہ صومالیہ کو تباہی سے بچانے کے لیے کام کریں،صومالیہ کے دورے کے دوسرے روز گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام عالم کو صومالیہ کے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے قیام اور صومالیہ کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اکٹھے ہونا چائیے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صومالیہ کے باشندوں کے شانہ بشانہ ہے ، گوتریس نے کہا کہ صومالیہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں میں شامل ہے،ان کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی اور سلامتی کے مسائل کی وجہ سے تقریبا 6 ملین افراد خوراک کے "انتہائی نازک" مسائل کا شکار ہیں،واضح رہے کہ صومالیہ کو انسانی امداد کے لیے تقریبا 2.6بلین ڈالر کی ضرورت ہے، جس میں سے اب تک صرف 15فیصد کو پورا کیا جا سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی