i بین اقوامی

سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غورتازترین

July 07, 2023

سویڈن کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کررہی ہے،سویڈن کے وزیر انصاف گونارسٹرومر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لی رہی ہے۔ قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے،سویڈش وزیرانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سویڈن کے حملوں کا ترجیحی ہدف بننے کا امکان بڑھ گیا ہے،سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستوں کو رد کردیا گیا تھا تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے مظاہروں اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی،سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذموم اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی