سوئیڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے والیشہری کو قید کی سزا سنا دی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی عدالت کا سزا بارے کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس شہری نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ،سزا پانے والے شہری کا تعلق سویڈن سے ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور اس نے شام میں جنگ کے دوران 2012میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں،عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے ، عدالت کا کہنا تھا کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکا ہے،تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی