سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں جس کے نتیجے میں اب تک 97افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور بغاوت کی کوشش کرنیوالی پیرا ملٹری فورس میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 97شہری ہلاک اور 365زخمی ہوئے ہیں،سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعوی کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے،دوسری جانب ملک کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے سرکاری مقامات پر کنٹرول برقرار رکھا ہے،سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جھڑپوں کی وجہ سے شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی،اقتدار کی رسہ کشی اور فوجی بغاوتوں کے بعد سوڈان کو سویلین حکمرانی میں واپس لانے کی طویل عرصے سے جاری کوششوں کو نقصان پہنچے گا،دوسری جانب سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ رابطے میں سوڈان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی