ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ سوڈان میں 16ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں 20ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،شمال مشرقی افریقہ میں واقع ملک کو تباہ کرنے والا یہ تنازع ایک ایک بہت بڑا نقصان ہے، ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبری یسوس نے بحیرہ احمر کو نظر انداز کرتے ہوئے پورٹ سوڈان کے شہر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کیا، یہ شہر فوج کی حمایت یافتہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا ہیڈ کوارٹرز ہے،سوڈان کے اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے، سوڈان ایک طوفانی بحران کا شکار ہے، تباہی کی حد چونکا دینے والی ہے، تنازعات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں،واضح رہے سوڈان اپریل 2023میں اس وقت افراتفری کا شکار ہوگیا جب فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا لاوا پھٹ گیا اور دونوں فریقوں نے کھلی جنگ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی