i بین اقوامی

سوڈان بحران کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،سعودی عربتازترین

May 10, 2023

سعودی عرب کی جانب سے سوڈان کے بحران کے حل کیلئے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ،خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا،اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گذشتہ دنوں متعدد برادر اور دوست ممالک کے رہ نماں اور اعلی حکام کے ساتھ ہونے والے رابطوں اور ملاقاتوں کے مندرجات، مملکت اوردوسرے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا،اجلاس میں کئی فیصلوں کی منظوری دی گئی جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی کابینہ نے عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی دوبارہ شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب، شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں میں تعاون کا خواہاں ہے اور سعودی عرب بحران کو حل کرنے کیلئے سفارتی اور انسانی بنیادوں پر کوششیں جاری رکھے گا،اس موقعہ پر سوڈان کے لیے 100ملین ڈالر مالیت کی طبی اور انسانی امداد کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا،اجلاس کے بعد سعودی وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے سوڈان میں پھنسے متعدد ممالک کے شہریوں کو نکالنے اور انہیں دوسرے مقامات پر منتقل کرنے میں مملکت کی کامیابی کو سراہا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی