i بین اقوامی

سوڈان اندرونی جنگ خطے کے دیگرممالک ممالک تک پھیل سکتی ہے، اقوام متحدہتازترین

May 25, 2023

اقوام متحدہ نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ اگر سوڈان میں تنازع ختم نہ کیا گیا تو اس سے خطے کے ممالک متاثر ہوسکتے ہیں، سوڈان اندرونی جنگ خطے کے دیگرممالک ممالک تک پھیل سکتی ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے پریس کانفرنس میں سوڈان میں تصادم کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خطہ پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ سوڈان میں فریقین کو عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تنازعات کا خاتمہ کرنا چاہیے،ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان میں تنازعات جنوبی سوڈان، چاڈ اور خطے کے دیگر ممالک کی صورت حال کو متاثر کر سکتے ہیں ، "اگر سوڈان میں جھڑپوں کا سد باب نہ کیا گیا یہ نہ صرف سوڈان بلکہ پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہیں ،دوجارچ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکن قلیل مدتی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد 40لاکھ افراد تک امداد کے تقریبا 168ٹرک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال اب بھی مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتی،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مختصر مدت کی جنگ بندی کی نگرانی میں کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا، لیکن اسٹریٹجک اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی