رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سنکیانگ میں15.88 فیصد اضافہ کیساتھ سیاحوں کی تعداد 41.0133 ملین ہو گئی ، سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 53.8 فیصد اضافے کے ساتھ 43.744 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے، آئندہ ماہ کے لیے ارومچی کی بکنگ میں خاطر خواہ اضافہ،ریٹرن ٹکٹ کیلئے انبانڈ ٹرپ بکنگ میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو گیا۔گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ کا دارالحکومت ارومچی شمال مغربی چین کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہروں میں سے ایک ہے، دنیا کے مختلف حصوں سے سیاح اب ارومچی ڈیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رخ کرتے ہیں جس میں سیاحوں کی ایک بڑی اکثریت کا تعلق یورپی ممالک سے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم، تقریبا 15 سال پہلے یہ شہر مکمل طور پر مختلف تھا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں کی سرحد سے متصل چین کا صدیوں پرانا شہر ایک نئے اقتصادی مرکز میں تبدیل ہوگیا، چین نے کاشغر کے قریب ایک نیا شہر تعمیر کیا ہے جسے کاشی ایریا کے نام سے جانا جاتا ہے ،کاشغر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مرکز ہے اس دورے میں انہوں نے دیکھا کہ سنکیانگ میں چینی حکام نے جیسے اربوں ڈالر خرچ کرکے قدیم کاشغر شہر کو ایک جدید شہر میں تبدیل کردیا ہے۔ سی پیک 2013 میں پیش کیا گیا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ (بار ہ)کے ڈائریکٹر پروفیسر قمر الدین احمد نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ اور اس کے آٹھ ذیلی کیمپس میں ایک وقت میں 1000 طلبا رہ سکتے ہیں ، اور بیچلر ڈگریاں ان طلبا کو دی جاتی ہیں جو بعد میں مقامی مساجد اور مذہبی تدریسی اداروں میں فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ امن اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تاہم سنکیانگ کے بہادر عوام نے دہشت گردی کو شکست دے دی ہے اور اب چین کے دیگر حصوں کی طرح جد ت کاری کی راہ پر گامزن ہیں۔ سنکیانگ اویغور خود مختار علاقہ سیاحت میں تیزی سے ترقی دیکھ رہا ہے، جو چین کے وسیع مغربی خطے میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کی توانائی اور ترقی کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سنکیانگ میں15.88 فیصد اضافہ کیساتھ 41.0133 ملین سیاح آئے ہے جبکہ سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 53.8 فیصد اضافے کے ساتھ 43.744 ارب یوآن (6.05 ارب ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ کی سب سے بڑی ایئر لائن چائنا سدرن ایئرلائنز نے چینی میڈیا کو بتایا کہ اگلے ماہ کے لیے ارومچی کی بکنگ میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ریٹرن ٹکٹ کیلئے انبانڈ ٹرپ بکنگ میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مارچ کے بعد سے چین کے مغربی صوبائی سطح کے علاقے جیسے سنکیانگ، گانسو اور چنگھائی سیاحتی مقامات کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان مقامات کے لئے مشاورت اور بکنگ کے حجم میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے ، اور اس سال کا عروج کا موسم پچھلے سالوں کے مقابلے میں پہلے آ گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسٹور پر صرف سنکیانگ سیاحتی مصنوعات کے لئے ریزرویشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عام طور پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران مارکیٹ میں تیزی آتی ہے ، لیکن اس سال ، یہ علاقہ اپریل کے بعد سے تیزی سے مقبول ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سنکیانگ خطے میں سیاحت کے فروغ کو خطے کے وافر اور منفرد سیاحتی وسائل سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا، یہ خطے کی اقتصادی ترقی، خدمات کے معیار اور نقل و حمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سیاحت کے فروغ کے ساتھ، سنکیانگ ایک متحرک معیشت کے طور پر ترقی کر رہا ہے، بہت سے نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان مذہبی آزادی اور ہم آہنگی خطے کو ایک مضبوط اور ابھرتی ہوئی معیشت کی ترقی میں مدد دے رہی ہے اور یہ خطہ جلد ہی مذہبی رواداری کے ساتھ ساتھ علاقائی تجارت اور تعاون کا نمونہ بن جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق جلد ہی سنکیانگ علاقائی تجارتی مرکز میں اپنا کردار ادا کر کے مرکزی حیثیت اختیار کر لے گا، جو اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے کے لیے محور کے طور پر کام کرے گا، جو بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی