i بین اقوامی

سمندری لہروں کے رحم و کرم پر روہنگیا مہاجرین کو زندہ بچانے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہتازترین

December 09, 2022

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے میانمار سے سمندری راستے سے نکلنے کے بعد بحیرہ انڈمان میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے ایک گروپ کو فوری طور پر بچانے کا مطالبہ کیا ہے،یو این ایچ سی آر کے ایشیا پیسیفک آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تقریبا 200روہنگیا افراد کو لے جانے والے جہاز کا انجن یکم دسمبر کو فیل ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے سمندری لہروں کے رحم و کرم پر ہے،بیان میں کہا گیا کہ پناہ گزین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کئی دنوں سے پانی اور خوراک کے بغیر زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ اگر مہاجرین کو نہ بچایا گیا تو آنے والے دنوں میں جانی نقصان کے شدید خطرات لاحق ہوں گے،بیان میں خطے کے ممالک کو بین الاقوامی سمندری قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھنسے شہریوں کو بچانے کی ذمہ داری کو پورا کیا جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی