i بین اقوامی

صیہونی فوج کی رفح میں بمباری ، فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11افرادشہیدتازترین

March 28, 2024

اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود بھی ہٹ دھرم اسرائیل باز نہ آیا ، صیہونی فوج نے رفح میں کم از کم چار گھروں پر بمباری کی جس نے وہاں موجود دس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کیلئے ایک نئے خدشے کو جنم دیدیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11افرادشہید ہوئے جبکہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے جنین میں چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے تین افراد کو شہیدکردیا ۔ حملے سے متاثرہ فلسطینی شہری موسی ظہیر کے مطابق وہ دھماکے کی آواز سے بیدار ہوئے، انہوں نے اپنی خوفزدہ بیٹی کو پیار کیا، اور تباہی دیکھنے کے لیے باہر کی جانب بھاگے جہاں ان کے 75برس کے والد اور 62برس کی والدہ شہیدہونیوالوں میں شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ رفح میں ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون اور بچے سمیت چار فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے ، غزہ شہر کے مغرب میں ایک مکان پر فضائی حملے میں سات افراد شہیدہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی