سینیگال میں اپوزیشن کے دو ارکان پارلیمنٹ کو بجٹ پر بحث کے دوران حاملہ ساتھی کے پیٹ میں لات مارنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی،غیرملکیمیڈیاکے مطابق مرد ارکان پارلیمنٹ نے ایمی ندائے نامی خاتون رکن پر اس وقت حملہ کیا جب اس نے اپوزیشن کی ایک مذہبی شخصیت پر تنقید کی،کیس کی سماعت کے دوران جج نے مامدا نیانگ اور مساتا سامب کو ندائے کو پانچ ملین سوئس فرانک معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور اس نے خواتین کے حقوق کے بارے میں ایک بحث کو جنم دیا،حکمران بینو بوک یاکار اتحاد کی رکن ندائے پارلیمنٹ میں حملے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ بچے سے محروم ہو جائیں گی،خاتون رکن پارلیمنٹ کے وکیل بابوکر سیسی نے بتایا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے باوجود وہ انتہائی مشکل صورتحال میں رہتی ہیں ،ویڈیو ثبوت کے باوجود، مسٹر نیانگ اور مسٹر سامب کے وکلا نے عدالت میں دلیل دی کہ ان کے مکلوں نے محترمہ ندائے پر جسمانی طور پر حملہ نہیں کیا تھا جبکہ دونوں قانون سازوں کو استغاثہ سے استثنی حاصل ہے،خیال رہے کہ سینیگال کی پارلیمنٹ میں گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں حکومت کی اکثریت کھونے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی