i بین اقوامی

سی پی پی سی سی اپنے سیاسی کردار کو مکمل طور پربروئے کار لائے:چینی صدرتازترین

September 21, 2024

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی کردار کوعوامی جمہوریت کی ترقی کے لیے بروئے کار لائے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہاربیجنگ میں منعقدہ سی پی پی سی سی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔صدر شی نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے عمل سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سی پی پی سی سی ایک جدید سیاسی نظام ہے جس میں سیاسی جماعتیں، پارٹی وابستگی کے بغیر ممتاز شخصیات، عوامی تنظیمیں، اور سی پی سی کی قیادت میں زندگی کے تمام شعبوں اور تمام نسلی گروہوں کے لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام کی ترقی میں سی پی پی سی سی کی ایک خاص سیاسی اہمیت ہے۔شی نے سی پی پی سی سی کی امور انجام دینے کی صلاحیت کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے پارٹی کی اہم سوچ کے اہم پہلوں کا ذکر کیا جن میں سی پی پی سی سی پر پارٹی کی مجموعی قیادت کو برقرار رکھنا، ایک خصوصی مشاورتی ادارے کے طور پر سی پی پی سی سی کے کردارکو فعال طور پر انجام دینا اور ملک کے سوشلسٹ سیاسی پارٹی نظام کو برقرار اور اس میں بہتری لانا شامل ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشاورتی جمہوریت عوامی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے،صدرشی نے کہا کہ مشاورتی جمہوریت کی وسیع، کثیر سطحی اور ادارہ جاتی ترقی کو مسلسل فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول اور حالات پیدا کیے جائیں۔چینی صدر نے سی پی پی سی سی پر زور دیا کہ وہ پارٹی قیادت، متحدہ محاذ اور مشاورتی جمہوریت کے انضمام کو یقینی بنائے اور چینی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے عوام کی حمایت حاصل کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی