چین کی قومی صحت کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ چین اپنے صحت مند چین اقدام کے فروغ میں روایتی چینی ادویات کا استعمال بڑھائے گا۔ شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں روایتی چینی ادویات کی قومی اتنظامیہ کے سربراہ یو یان ہونگ نے کہا کہ انتظامیہ نے روایتی چینی ادویات کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے امتزاج کی تائید کرتے ہوئے تمام پہلوں اور زندگی بھر لوگوں کی صحت کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ چین میں اس وقت 41 ہزار 700 روایتی چینی طبی کلینک ہیں اور 99 فیصد سے زائد کمیونٹی اور ٹان شپ سطح کے طبی ادارے روایتی چینی ادویات خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یو نے کہا کہ روایتی چینی ادویات کو دنیا کے 196 ممالک اور خطوں میں متعارف کرایا گیا جس سے غیرملکی زرمبادلہ کو فروغ ملا۔ چین نے 40 سے زائد غیرملکی حکومتوں ، علاقائی حکام اور عالمی تنظیموں کے ساتھ روایتی چینی ادویات تعاون کے معاہدے کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی