شنگھائی نے ثقافت اور سیاحت کے فروغ بارے 28 منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس پر مجموعی طور پر 108 ارب یوآن(تقریبا 15.7 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان منصوبوں کا مقصد شنگھائی کو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام بنانا ہے۔ شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے ڈائریکٹر فانگ شی ژونگ نے دوسری شنگھائی سیاحتی سرمایہ کاری فروغ کانفرنس میں بتایا کہ اس سے چین کے اقتصادی مرکز کا اعتماد مستحکم ہوگا۔ کھپت میں توسیع ہوگی، سرمایہ کاری کا حصول ممکن ہوسکے گا اور وہ پائیدار شرح نمو کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ سیاحتی شہر بننے کی سمت قدم بڑھاسکے گا۔ ان 28 منصوبوں میں ثقافتی آثار، قدیم رہائش گاہیں، فیشن اور فنون کے ساتھ ساتھ شہدا کے یادگاری ہال بھی شامل ہیں۔ بڑے منصوبوں میں سے ایک میں ایک انڈور اسکی ریزورٹ کی تعمیر بھی شامل ہے جس کا رقبہ 90 ہزار مربع میٹر ہوگا۔ کانفرنس کے مطابق یہ ریزورٹ 2024 کی پہلی ششماہی میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس ریزورٹ سے نہ صرف شنگھائی کی سیاحتی صنعتی چین میں توسیع ہوگی بلکہ شہر رہائشیوں میں موسم سرما کے کھیلوں کا جوش و خروش بھی پیدا ہوگا۔ چائنہ ٹورازم گروپ کے جنرل منیجر وانگ ہائی مین نے کہا کہ گروپ اور شنگھائی حکومت دریائے ہوانگ پو کے آرپار مسافر کیبل وے کی تعمیر کرتے ہوئے مستقبل میں مزید اسمارٹ سیاحتی اور تحقیقی سیاحتی مصنوعات کی تیاری میں معاونت کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی