روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان زیریں ڈوما کو بھجوا دیا۔ نئے معاہدے کے تحت فریقین میں سے کسی ایک پر اگر کسی ملک یا ریاستوں نے حملہ کیا اور اس نے خود کو حالت جنگ میں پایا تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام تر میسر ذرائع کی مدد سے فوجی اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔اس معاہدے پر پیانگ یانگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر 19 جون 2024 کو دستخط کیے گئے تھے۔نیا معاہدہ ٹریٹی آف فرینڈ شپ کی جگہ لے گا جو 9 فروری 2020 میں طے پایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی