چین نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا پر ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کرسکتا ہے جو صرف 33منٹ میں امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں سائنسدانوں نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک کمپیوٹرائز تجربہ (simulated)اور تحقیق کی جس میں خیال کیا گیا کہ اگر امریکا کا جوہری دفاع میزائل کو روکنے میں ناکام رہا تو شمالی کوریا امریکا کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گا،بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک سسٹمز انجینئرنگ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری صلاحیت کے حامل Hwasong-15میزائل کی رینج 8ہزار میل جو تقریبا 13ہزار کلومیٹر ہے پورے امریکا پر حملہ کرنے کے لیے کافی رہے گی،رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں نے کہا کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کمپیوٹرائز تجربے میں ظاہر ہوا کہ موجودہ امریکی میزائل ڈیفنس نیٹ ورک میں کئی خلا موجود ہیں جنہیں حملوں کو روکنے اور ان کی نشاندہی کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں،چین کے انسٹی ٹیوٹ برائے ایرو اسپیس ڈیفنس کی جانب سے شائع ہونے والی اس نئی تحقیق اور کمپیوٹرائز تجربے کی قیادت سائنسدان تانگ یوان نے کی اور اسے فروری میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی جرنل میں شائع کیا،اس کمپیوٹرائز تجربے کا آغاز شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب میں واقع شہر سنچون سے ہوا اور اس نے مسوری میں کولمبیا کو نشانہ بنایا،رپورٹس کے مطابق تحقیق کا اصل مقصد امریکی جوہری دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی