یکم جنوری2025 کو یورپ کے 2 ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کو شینجن ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد شینجن ممالک کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق شینجن گروپ میں شامل ہونے پر رومانیہ اور اس کے ہمسایہ ملک ہنگری کے بارڈر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی پابندیاں ختم کرنے کی تقریب جاری تھی کہ ایک آوارہ کتا چلتا ہوا ہنگری سے رومانیہ میں داخل ہوگیا، اس موقع پر دونوں اطراف کھڑے حکام بھی ہنس پڑے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔ واقعیک ی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔واضح رہیکہ شینجن ممالک یورپ کے وہ ملک ہیں جن کے درمیان کوئی سرحدی کنٹرول نہیں اور یہاں کے لوگ اس گروپ کے ممالک میں بغیر ویزے کے با آسانی سفر کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی