i بین اقوامی

شارجہ ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 35فیصد رعایت دینے کا فیصلہتازترین

April 04, 2023

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60روز میں ادا کرنے پر 35فیصد رعایت دی جائے گی،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے، ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60روز میں ادا کرنے پر 35فیصد رعایت دی جائے گی،محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا کہ یہ رعایت مستقل دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے مستثنی ہوں گے، سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ پر مقرر جرمانہ شامل ہے،انہوں نے کہا کہ رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے 2ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی،اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو، سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی