i بین اقوامی

شام میں جنگ کے بعدامن اور استحکام کی ضرورت ہے، عبوری وزیراعظم محمد البشیرتازترین

December 11, 2024

شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے کہا کہ شام میں چودہ سالہ جنگ کے بعدامن اور استحکام کی ضرورت ہے جبکہ شام نے لازمی سروس میں بھرتی ہونیوالے فوجیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے ۔شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر نے عرب ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیامن استحکام کا وقت آگیا ہے جنگ سے تباہ شدہ ملک کو مل کر بحرانوں سے نکالیں گے، کابینہ کی تشکیل کیلئے اسد حکومت کے ارکان سے بھی ملاقات کی، انتطامی امور چلانے کیلئے پرانی حکومت کے ارکان کی ضرورت ہے۔محمد البشیر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آئینی نظام نہیں، عوام کی خدمت پر فوکس کریں گے۔دوسری جانب شام کی اپوزیشن کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے لازمی سروس کے تحت بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہاکہ ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ لازمی طور پر بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لطے عام معافی کا اعلان کرتا ہے، ان کی جان امن میں ہے اور ان پر حملہ کرنا منع ہے، شام میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تمام دھڑے ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں شامل ہوں گے۔ ھیئہ تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع نے قبل ازیں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، گروپ 2011 میں شروع کیے گئے راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی