شام میں حکومت مخالف جنگجوں حلب شہر میں داخل ہوگئے۔باغیوں نے حلب شہرکے قلب کا کنٹرول سنبھال لیا، ایران کی حمایت یافتہ افواج کی کمی نے شامی باغیوں کو کامیابی دلوائی،ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے بعد ہوائی اڈے کو تمام پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا۔شامی باغیوں نے حکومت کے زیر قبضہ متعدد قصبوں اور دیہاتوں کی جانب پیش قدمی شروع کردی، حلب کے علاوہ ادلب میں بھی باغیوں نے کئی مقامات پرقبضہ کرلیا،باغیوں اور حکومت کی لڑائی میں 25 سویلین سمیت 260 افراد ہلاک ہوگئے۔بشار الاسد نے روس سے مدد مانگ لی۔ روسی فوج نے بھاری ہتھیارحمیمیم ایئربیس پہنچانا شروع کردئیے۔ حلب کے گرد و نواح میں پچھلے کئی روز سے شدید لڑائی جاری تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی