i بین اقوامی

شام میں اسرائیلی حملے ، دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کردیا گیاتازترین

November 27, 2023

شام کے درالحکومت دمشق میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے باعث دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز معطل کر دی گئیں،عالمی میڈیا نے شامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد المزہ اور المعضمیہ کے آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے،شامی میڈیا اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں دمشق کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروسز معطل ہوگئی ہیں ، سیریئن آبزرویٹری نے دارالحکومت دمشق میں کم از کم 2دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی،دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک ذریعہ نے پریس بیانات میں وضاحت کی کہ اسرائیلی حملوں سے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو نقصان پہنچا جس کے باعث ایئرپورٹ پر آپریشن روک دیا گیا،حملوں کے باعث دمشق آنے والے طیاروں کا رخ حلب اور لاذقیہ ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ،واضح رہے کہ شام میں 2011میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے سیکڑوں فضائی حملے کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی