ا سرائیل نے جمعرات کو علی الصبح شامی دار الحکومت دمشق کے علاقے کفرسوسہ اور حمص کے دیہی علاقے میں فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں جانی نقصا ن بھی ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بم باری میں کفرسوسہ میں دو چیک پوائنٹ اور حمص کے دیہی علاقے میں ایک چیک پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک فوجی اہل کار اور سات زخمی ہو گئے جب کہ بھاری مادی نقصان بھی ہوا۔ اسرائیل نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق 3:40 پر مقبوضہ شامی گولان اور لبنان کے شمال کی سمت سے فضائی حملے کیے۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بم باری میں جانی نقصان ہو اہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی متعین عدد نہیں بتایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی