i بین اقوامی

شام کو فوری طور پر ترقی کی جانب گامزن کیا جائے،سعودی عربتازترین

January 13, 2025

سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کو فوری طور پر ترقی کی جانب گامزن کیا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں فوری اٹھائی جائیں تاکہ شام کی ترقی کے لیے خواہش اور کوشش کو کامیابی مل سکے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر کیا، اس اجلاس میں عرب ممالک اور یورپی ممالک کے سفارتکاروں نے شام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شام میں امن و استحکام اور ترقی کے لئے بین الاقوامی برادری کی ذمہ داریوں پر غور کیا۔واضح رہے ریاض میں ہونے والے اجلاس کے شرکا نے اس امر پر بھی زور دیا کہ شام میں انسانی بنیادوں پر اشیا کی ترسیل کو جاری رکھا جائے اور شامی ریاست کے استحکام کے لیے کوششوں اور ترقی کے لیے اقدامات میں مدد دی جائے تاکہ ایک ایسا ماحول ممکن ہو سکے جس میں شام سے باہر گئے لاکھوں شامی عوام واپس آسکیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی