i بین اقوامی

شام، کار بم دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہوگئیتازترین

February 04, 2025

شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق دھماکہ شمالی شام میں منبج شہر کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا تھا۔ مرنے والوں میں 18 خواتین شامل ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں جس میں دھماکہ ہوا۔دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ کرنے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی