i بین اقوامی

شام کااتحاد برقرار رکھنا اور افراتفری روکنا ہماری ترجیح ہے، سعودی عربتازترین

December 09, 2024

سعودی عرب نے اعلان کیاہے کہ شام کااتحاد برقرار رکھنا اور افراتفری روکنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ شام میں تیز رفتار پیشرفتوں کو دیکھ رہے ہیں اور سعودی عرب نے ان مثبت اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جو لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اداروں کو خونریزی سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔سعودی وزارت برائے امور خارجہ کے بیان کے مطابق مملکت سعودی عرب نے ہر اس چیز کی حمایت کرتا ہے جو شام کی حفاظت اور استحکام کو حاصل کرے اور شام کی خودمختاری، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے۔سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا مملکت بین الاقوامی برادری کو دعوت دیتی ہے کہ وہ شام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور شام کی خدمت کرنے والی ہر چیز میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔انہوں نے کہا گیا اس مرحلے پر شام کی حمایت اس کی مدد کے لئے انتہائی ضروری ہے تاکہ شام میں جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکے اور ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو کئی سالوں سے مصائب میں شکار ہیں، سیکڑوں ہزاروں بے گنا افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں۔دریں اثناء ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ شام میں فوجی محاذ آرائی اب ختم ہوجائے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق شام کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ چاہتے ہیں شامی عوام ہی ملک کے مستقبل اور سیاسی نظام کا فیصلہ کریں، شام کے اتحاد اورخود مختاری کے تحفط کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی