i بین اقوامی

صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا ،چین کا اظہار تشویشتازترین

February 28, 2025

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10فیصد ٹیرف لگانیکا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4 مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل موخر کر دیا گیا تھا۔امریکی صدر نے چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت تجارت نے کہا امید ہے امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کریگا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کے راستے پر آئیگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیا پر 25 فیصد اور چینی اشیا کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد ازاں انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر لگایا گیا ٹیرف واپس لے لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی