برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ پر بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث24گھنٹے کیلئے بندکردیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والیسب اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ائیرپورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہے۔ترجمان ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ ایک روز کیلئے بند کردیا گیا ۔مسافر ائیرپورٹ نہ آئیں، ائیرلائنز سے رابطہ کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر روزانہ تقریبا 1300 پرواز یں آتی اور جاتی ہیں، ائیرپورٹ کی تمام دن بندش سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی لندن میں سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سب اسٹیشن کے قریب واقع 150 گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا اور دھویں کے سبب قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سب اسٹیشن پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 10 فائر انجن اور70 فائر فائٹر مصروف ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی