سال 2023 میں سعودی عرب میں ای کامرس منصوبوں کی مالیت ایک ارب ریال سے تجاوز کرگئی، عرب میڈیا کے مطابق ای کامرس منصوبوں میں سرمایہ کاری کا حجم سعودی عرب میں گذشتہ سال 2023میں 1.6ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا،اس کے علاوہ 2019 اور 2024 کے درمیان ای کامرس پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد میں اضافے کی شرح 42فیصد تک پہنچ گئی۔سال 2025 میں سعودی عرب میں ای کامرس پلیٹ فارمز کے صارفین کی متوقع تعداد 34.5ملین تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ای کامرس کے نظام کی سے 42,900 الیکٹرانک اسٹورز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس اعتبار سے سعودی عرب ای کامرس میں ترقی پذیر معیشتوں میں عالمی سطح پر ٹاپ 10میں آٹھویں نمبر پر آگیا ہے،دریں اثنا سعودی عرب میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس شعبے میں ترقی کے بہت سے امید افزا مواقع موجود ہیں۔ ملک کی گھریلو مصنوعات میں ای کامرس کی شراکت کا 12فیصد متوقع فیصد ہے۔ آن لائن لین دین کا تناسب 2030تک 80فیصد تک پہنچ جائے گا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای کامرس ترقی اور توسیع کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے دروازے کھولتا ہے، جس میں مارکیٹ میں داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا، آپریشنل لاگت کو کم کرنا اور وسیع کسٹمر بیس تک پہنچنا اور مقامی پروڈیوسرز اور پیداواری خاندانوں کے لیے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی