چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو2024 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی متعدد کامیابیوں کی رنمائی کی جائے گی۔ گوئی یانگ کے مئیر ما ننگ یو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 ایکسپوصوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں 28 سے 30 اگست تک منعقد ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2 سو سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی کارواباری ادارے،یونیورسٹیاں اور صنعتی ایسوسی ایشنز اس نمائش میں اپنی کامیابیوں کی رونمائی کریں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مجموعی طور پر10 سرکردہ سائنس وٹیکنالوجی کی کامیابیوں سمیت50 نمایاں سائنس و ٹیکنالوجی کامییابیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں نمائش میں جاری کیا جائے گا۔ قومی ڈیٹا انتظامیہ کے نائب سربراہ شین زولین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2015 میں ایکسپو کے آغاز کے بعد سے بگ ڈیٹا نمائش کیکئے گئے دوروں کی تعداد2015 کے 13 ہزار دوروں سے بڑھ کر 2023 میں 1 لاکھ 80 ہزار ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی