i بین اقوامی

سابق امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن پر 11 سال قید کی سزاتازترین

January 30, 2025

امریکا کے سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کے الزام پر سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، کرپشن الزامات کی زد میں آنے والے باب ریاست نیو جرسی سے سینیٹر رہے ہیں۔سینیٹر پر الزام تھا کہ باب اور ان کی بیوی نے 10لاکھ ڈالر نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طورپر لی تھیں۔واضح رہے کہ 71 برس کے باب مینینڈیز پر پچھلے سال مین ہٹن کی عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی