ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر کریک ڈاون اور سزاوں کا سلسلہ جاری ہے اور سابق ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کو بھی قید کی سزا سنا دی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدالت نے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس سے قبل ایران کی ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں کے جرم کے ارتکاب پر 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں سے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی،59سال کی فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند بلڈنگ کیڈرز پارٹی کی رکن ہیں،سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کو 1979 میں انقلاب کی فتح کے بعد اس دور کی سب سے نمایاں ایرانی شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1989 سے 1997 تک 8 سال ایران کے صدر ہے۔ وہ اعتدال پسند گروہ سے وابستہ اور امریکا و مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے حامی تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی