یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے ذریعے سعودی عرب نے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات اٹھائے ہیں ، سعودی پروگرام نے یمن میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں بڑی مدد کی ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کی جانے والی عظیم سعودی کوششوں کے ضمن میں کیا گیا،یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے منصوبوں اور اقدامات میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تعمیر اور ساز وسامان، ان کی بحالی اور آپریشن، اور طبی عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانا شامل ہے۔ ان میں المھرہ میں شاہ سلمان میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل سٹی کا قیام بھی شامل ہے، یہ یمن میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا رقبہ 10لاکھ مربع میٹر ہے۔ اس منصوبے میں 110 بستروں کی گنجائش کے ساتھ ایک مربوط ہسپتال کی تعمیر بھی شامل کی گئی ہے،ان منصوبوں میں عدن میں پرنس محمد بن سلمان ہسپتال بھی شامل ہے جو یمن کی سب سے نمایاں طبی عمارتوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں 14 خصوصی کلینک اور ایک دل کا مرکز ہے۔ اس کی طبی صلاحیت 270بستر پر مشتمل ہے،2,187جدید طبی آلات اور اشیا فراہم کی گئی ہیں، ہسپتال میں طبی دوروں کی کل تعداد 1.3ملین سے زیادہ رہی،جنوری 2023سے جون 2024کے عرصے میں ہسپتال میں 8700 دیگر سرجریز اور 440دل کی سرجریاں کی گئیں،یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے منصوبوں اور اقدامات میں تعز گورنری میں خصوصی آنکولوجی سنٹر پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد تابکاری اور کیمیائی ٹیومر کی تشخیص کی خدمات فراہم کر کے تعز اور اس کے ماحول میں صحت کے شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ دوسری طرف حضر موت میں 39,625مربع میٹر کے رقبے پر یونیورسٹی ہسپتال اور کینسر سینٹر کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔ جدید ترین بین الاقوامی علاج کے پروٹوکول سے لیس ایک مرکزی عمارت اور آٹ پیشنٹ کلینک بھی بنایا گیا ہے۔ عدن میں معذور بچوں کے لیے بحالی مرکز کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 7,840 مستفیدین کو براہ راست اور بالواسطہ خدمات فراہم کر رہا ہے،گردے کے مریضوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے المہرہ میں ڈائیلاسز سنٹربنایا گیا۔ یہاں گردے فیل ہونے والے مریضوں کے لیے مربوط طبی خدمات فراہم کی جارہی۔ یہ سنٹر المہرہ گورنریٹ اور اس کے ہمسایہ گورنریٹس میں آپریشنز کے علاوہ دیگر خدمات فراہم کر رہا ہے،ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات نے ضروری طبی آلات فراہم کر کے مآرب جنرل اتھارٹی ہسپتال اور 26ستمبر کے ہسپتال میں طبی خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ عدن میں الجمہریہ ہسپتال میں کڈنی سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ ڈائیلاسز مشینیں، پتھر کے ٹکڑے کرنے کا آلہ اور پانی صاف کرنے کے آلات سمیت یہاں جدید طبی آلات فراہم کئے گئے ہیں،یمن کے لیے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو کے پروگرام کے منصوبوں اور اقدامات نے یمنی گورنریٹس میں صحت کی خدمات کی کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنایا ہے۔ ان طبی منصوبوں سے44 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی گئی ہیں، سعودی عرب کی جانب سے 9یمنی گورنریٹس میں 26 طبی سہولیات کی مدد کی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی