سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے جس میں سعودی ۔ امریکی اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت اور خطے میں کشیدگی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ اس کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر سعودی امریکی اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ۔سعودی دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ ہم نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں اور اس کے اثرات کا جائزہ لیا تاکہ اس کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر پینٹاگان نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع نے سعودی دفاع کی حمایت کے لیے اپنے ملک کے دیرینہ عزم کا اظہارکیا۔پینٹاگان کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان کوعلاقائی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔پینٹاگان نے کہا کہ دونوں وزرا نے مشترکہ خطرات کے خلاف ڈیٹرنس کو مضبوط بنانے میں تعاون کرنے کا عہد کیا۔ دونوں وزرا نے مشرق وسطی کے خطے میں صورتحال کو پرسکون کرنے اور لبنان میں ذمہ دارانہ طرز حکمرانی تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی