سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی،سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر مائیکل رتنے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے امور کے کوآرڈینیٹربریٹ میک گرک، محکمہ خارجہ کے صدارتی کوآرڈینیٹرآموس ہوچسٹین اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی