سعودی کروز جو کہ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت کمپنی ہیاور مملکت میں کروز سیکٹر کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے نے اپنے یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران جدہ اسلامک پورٹ اور دمام میں کنگ عبدالعزیز پورٹ کے ذریعے تین کروز جہازوں پر سوار 8,824سیاحوں کا استقبال کیا،بحری جہاز "ایم ایس سی اسپلنڈیڈا"نے 3,100مسافروںکا استقبال کیا اور پرتعیش رہائشی جہاز "دی ورلڈ"جس کا تعلق ریسیڈنس ایٹ سی کمپنی سے ہے نے جدہ اسلامک پورٹ پر 84مسافروں کا استقبال کیا جبکہ دمام کے کنگ عبدالعزیز پورٹ پر 5,640مسافروں کو "ایم ایس سی ورلڈ یورپ" جہاز پر سوار کیا،سعودی کروز نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے کئی تقریبات اور سرگرمیاں بھی منعقد کیں۔ اس قیمتی موقع پر انگلینڈ، اسپین، اٹلی، فرانس اور روس سمیت دوسرے ممالک سے آئے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ جہاں سعودی ورثے کے رنگ، مختلف لوک رقص اور کھجور کے ساتھ سعودی کافی کی مہمان نوازی پیش کی گئی،سعودی کروز کو اس کے موجودہ سیاحتی سیزن کے دوران 75سے زیادہ طے شدہ دوروں کی توقع ہے۔ یہ سیزن نومبر 2022 سے مئی 2023 تک جاری رہے گا۔ اس میں متعدد بین الاقوامی کروز کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کے لیے پانچ بین الاقوامی کروز لائنیں بحیرہ احمر اور خلیج عرب میں سفر کرتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی