سعودی عرب کی کابینہ نے مسجد اقصی سے متعلق اشتعال انگیز اسرائیلی بیانات کو مسترد کر دیا۔عرب میڈیاکے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسجد اقصی میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت سے متعلق اسرائیل بیانات کو انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا،کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کی مذمت کی ، بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی تباہی کو ختم اور بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور قراردادوں کی جاری خلاف ورزیوں پر اسرائیلی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے کے لئے سنجیدہ طریقہ کار کو فعال کیا جائے ،واضح رہے کہ اسرائیل کے سخت گیر رہنما اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بِن گویر نے پھر یہ مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصی میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی