i بین اقوامی

سعودی حکام نے ترکیہ کے زائرین حج کیلئے کورونا ویکسین کی شرط منسوخ کردیتازترین

December 12, 2022

سعودی عرب نے ترکیہ کے مذہبی زائرین کیلئے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی شرط منسوخ کردی،غیرملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے ترکیہ سے سفرکرنے والے مذہبی زائرین کے لیے کووڈ-19کی ویکسین لگوانے کی شرط کومنسوخ کردیا ہے،حکام کی جانب سے ترکیہ سے آنے والے زائرین کو مملکت میں داخلے پر عمر کی پابندیوں سے بھی مستثنا قرار دے دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سعودی اور ترک حکام درمیان مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ہے،سعودی وزیرحج وعمرہ توفیق الربیعہ نے کہا کہ الحرمین الشریفین اور دیگرمذہبی مقامات کے ارد گرد بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے عازمینِ حج وعمرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کیا جائے گا،انکا مزید کہنا تھا کہ ستمبرمیں شروع ہونے والا آن لائن نوسک پلیٹ فارم زائرین کے لیے ویزا، نقل وحمل اوررہائش کے عمل کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی