i بین اقوامی

سعودی اور ہسپانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، غزہ جنگ پر تبادلہ خیالتازترین

September 14, 2024

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ہسپانیہ کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس کے درمیان ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ، انسانی بنیادوں پر کی جانے والی کوششیں اور جنگ بندی کی کوششوں کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ یورپی اور مسلم ممالک کے غزہ کے بارے میں مشترکہ رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہسپانیہ پہنچے تھے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر جاری کوششوں پر بات چیت کی ہے،سعودی و ہسپانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات اجلاس کے میزبان وزیر خارجہ کے ساتھ سائیڈ لائنز میں ہوئی۔ اجلاس میں شرکت کے لیے رابطہ گروپ میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل بھی شریک رہے ہیں،سعودی و ہسپانوی وزرائے خارجہ کے درمیان جنرل اسمبلی کے متوقع اجلاس کے لیے فلسطین کاز کے بارے میں یورپی اور مسلم ملکوں کے گروپ کی طرف سے موثر حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی