i بین اقوامی

سعودی آرمی چیف فیاض الرویلی کا دورہ ایران ، ایرانی ہم منصب جنرل محمد باقری سے ملاقات، دفاعی سفارت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیالتازترین

November 11, 2024

سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض الرویلی دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دفاعی سفارت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کا دورہ بیجنگ معاہدے کے دائرہ کار میں ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی سطح کو بہتر بناتے ہوئے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوششیں کرنا ہے۔سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسسٹنٹ چیف آف سٹاف برائے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقعے پر دونوں ممالک کے اعلی سطحی عسکری عہدیدار موجود تھے۔ دریں اثناء عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کے خلاف جاری جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس بلانے کے سعودی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین اور لبنانی جمہوریہ سربراہی اجلاس کی کامیابی اور کامرانی کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی