سعودی عرب میں کاروباری خواتین کی تعداد میں کئی فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور اپنا کاروبار کرنے والی خواتین کی تعداد 11لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،عرب میڈیاکے مطابق مملکت بھر میں کاروباری خواتین کی تعداد 11لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ان میں کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ 36ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری اداروں کے مالکان میں 51فیصد نوجوان ہیں،مملکت بھر میں کاروباری اداروں اور کمپنیوں کی تعداد 1.3ملین ہے، ان میں سے 4لاکھ کا تعلق ریاض ریجن جبکہ 3لاکھ 13ہزار کا مکہ ریجن سے ہے،سب سے کم کاروباری ادارے حدود شمالیہ اور باحہ ریجنز میں ہیں، حدود شمالیہ میں 15ہزار اور باحہ ریجن میں صرف 13ہزار کاروباری ادارے ہیں،رپورٹ کے مطابق 2017سے 2022تک لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ 21.2فیصد سے بڑھ کر 34.7تک پہنچ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی