سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے حج پرمٹ نہ رکھنے والوں کو حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر سزا کا اعلان کردیا ہے،سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق حج پرمٹ کے بغیر حاجیوں کو ٹرانسپورٹ دینے پر 6ماہ تک قید اور 50ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی،سعودی محکمہ امن عامہ کے مطابق پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں نے جتنے افرادکو حج مقامات پر پہنچایا انہیں اسی حساب سے جرمانہ ہوگا جب کہ سعودی عدالت کے حکم پرگاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی،محکمہ امن عامہ کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ بغیرحج پرمٹ ٹرانسپورٹ دینے والے غیر ملکیوں کوجرمانے، قید، ملک بدر اور بلیک لسٹ کیاجائیگا،سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 4جون سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہے، عمرہ، سیاحت اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں، سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18جون ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی