بحیرہ احمر گلوبل(آر ایس جی)اور کلینک لا پریری نے سعودی عرب کے شمال مغربی ساحلی علاقے امالا میں مکمل طورپرقابل تجدید توانائی سے چلنے والے اعلی درجے کے صحت ریزورٹ کی تعمیروترقی کے لیے ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے،36115مربع میٹر پرمحیط کلینک لا پریری ہیلتھ ریزورٹ میں 13ولاز کے ساتھ ساتھ 52کمرے اور سوئٹس بھی ہوں گے،صحت وتن درستی میں خدمات کے لیے معروف برانڈ مملکت میں کلینک لا پریری کا ریزورٹ چار شعبے کھولے گا، جن میں طبی دیکھ بھال ، غذائیت ، نقل و حرکت ، اور فلاح و بہبودپرتوجہ مرکوز کی جائے گی،آر ایس جی کے گروپ سی ای او جان پگانو نے کہا کہ "کلینک لا پریری کی عالمی شہرت یافتہ سہولیات اور صحت اور تن درستی کے تجربات سعودی عرب کے غیرمعمولی قدرتی مناظر میں ایک صحت افزا ماحول مہیا کریں گے اور زائرین کو فنون لطیفہ ، تندرستی اور بحیرہ احمرکی پاکیزگی سے متاثر ہوکر تبدیلی لانے والے ذاتی سفر پر لے جائیں گے،ریزورٹ کی لطیف خوب صورتی،اسلامی فن تعمیر اور جدید دستکاری کی پیداوار ایک پرسکون جگہ مہیا کرے گی جس میں آرام کرنے ، مراقبہ کرنے اور تزئین و آرائش کی سہولت ہوگی،کلینک لا پریری کے سی ای او سیمون گیبرٹونی نے کہا:امالا میں، ہم اب تک تیار کردہ سب سے اہم صحت اورطویل عمری پر توجہ مرکوز کرنے والا ریزورٹ بنا رہے ہیں۔
ہمیں اس طرح کے غیرمعمولی ماحول میں اپنی پہلی مکمل منزل کی تعمیر کرنے اور بحیرہ احمر گلوبل کے تجدیدی، انتہائی پرتعیش سیاحت کے ویژن کو زندہ کرنے میں مدد کرنے پر خوشی ہے،ریزورٹ کا ہر حصہ بہت سی سرگرمیوں اور سہولیات کی میزبانی کرے گا ، جس میں کلینک لا پریری کی طرف سے 90سال میں تیارکردہ تمام جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو مہمانوں کو طویل ، صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے کا موقع مہیا کرتی ہیں۔ ریزورٹ میں ایک تشخیصی لیب ، میوزیم ، بیچ کلب ، ورکشاپ اور تربیتی کمرے ، نجی کھانے کی جگہ ، اور یہاں تک کہ کھانا پکانے کا اسکول بھی ہے،کلینک لا پریری معروف ادویہ، جینیات، اور ایپی جینیٹکس کے ساتھ ساتھ طرز زندگی اور غذائیت کے منصوبوں کے امتزاج سے صحت کے لیے ایک منفردسہولت پیش کرتا ہے۔طبی ماہرین مہمانوں کو ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ عرصے تک انتہائی ذاتی بحالی، قوت مدافعت بڑھانے اور تبدیلی لانے والے سفری پروگرام مہیا کریں گے تاکہ صحت اور زندگی کو اس کی پوری صلاحیت کے ساتھ اپنایا جاسکے،ماہرین جدید سائنس اور قدیم علاج کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے تھکاوٹ، اضطراب، ہاضمے کی خرابی، بے خوابی، ذیابیطس سمیت مختلف قسم کے طبی عوارض کا علاج کرسکتے ہیں،
ریزورٹ میں طبی ستون میں جدید تشخیصی لیب اور ریڈیالوجی، فزیوتھراپی، نیورو سائنس، ڈرماٹولوجی، جمالیات اور دانتوں کی دیکھ بھال کا شعبہ شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ منزل کریوچیمبر، ہائپربیرک سویٹس، آئی وی انفیوژن اور مختلف اقسام کی تھراپیزکی جدید سہولتیں دستیاب ہوگی - یہ سب ایک منفرد صحت کی منزل کے طور پرامالا کی حیثیت میں کردار ادا کریں گے،امالا ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے پرکام جاری ہے اور توقع ہے کہ 2024 میں یہاں ابتدائی مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد امالا میں 25ہوٹلوں میں 3,000سے زیادہ کمرے ہوں گے اورقریبا 900لگژری رہائشی ولاز، اپارٹمنٹس اور اسٹیٹ ہومز کے ساتھ ساتھ اعلی معیارکے ریٹیل ادارے، عمدہ کھانے، تندرستی اور تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی