i بین اقوامی

سعودی عرب، شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں لبلبے کی روبوٹک پیوند کاری کا کامیاب آپریشنتازترین

December 31, 2024

سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں لبلبے کی روبوٹک پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر نے ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا نوجوان کی مشکل ختم کر دی، ہسپتال میں روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان کے لبلبے کی کامیاب پیوند کاری کی گئی۔واضح رہے کہ یہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا، یہ پیش رفت اس نوعیت کے ذیابیطس مریضوں کے لئے ایک نئی امید ہے، آپریشن کے ذریعے متاثرہ نوجوان کو انسولین کی پابندی سے چھٹکارا مل گیا جس پر وہ کئی برس سے انحصار کر رہا تھا۔نوجوان کے آپریشن میں روبوٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور پیوند کاری کے عمل میں کسی انسان کی براہ راست مداخلت نہیں رہی۔واضح رہے کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر روبوٹک سرجری کے میدان میں عالمی سطح پر اپنا مضبوط مقام بنا چکا ہے، رواں سال اس ہسپتال میں روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے انسانی دل کی مکمل پیوند کاری بھی کی گئی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی