i بین اقوامی

سعودی عرب، نیوم ہوائی اڈے پر اسمارٹ گیٹس منصوبے کا آغازتازترین

September 11, 2024

سعودی وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر نیوم ہوائی اڈے پر اسمارٹ گیٹس منصوبے کا آغاز کردیا،سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ گیٹس پروجیکٹ کا افتتاح منگل کو کیا گیا، جس میں کئی اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔اسمارٹ گیٹس منصوبہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ، ''ایس ڈی اے آئی اے''اور نیوم کے درمیان مشترکہ کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ منصوبہ مسافروں کو اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کو اسکین کرنے کے لیے سیلف سروس استعمال کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے ہوائی اڈے سے گزرنے کے عمل کو نمایاں طور پر تیز کیا جاسکے گا۔یہ اقدام جدید ٹیکنالوجیز کو روزمرہ کی خدمات میں ضم کرنے کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد زیادہ مربوط اور موثر شہری ماحول بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی