i بین اقوامی

سعودی عرب ،مقامی کھجوروں کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئیتازترین

August 28, 2024

سعودی عرب کے شہر العلا میں پیدا ہونے والی مقامی کھجوروں نے علاقائی معیشت میں غیر معمولی کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق علاقے میں سالانہ ایک لاکھ ٹن کھجوریں پیدا ہو رہی ہیں، پیداوار میں اضافے کی ایک اہم وجہ علاقے کی زرخیز مٹی اور پانی کی فراوانی بن رہی ہے،خیال رہے علاقے میں مقامی کھجوروں کی پیداوار کے لیے 3.1ملین سے زیادہ درخت موجود ہیں،یہ درخت 16579ہیکٹر کے علاقے پر لگائے گئے ہیں۔ ان دنوں پندرہ اگست سے ان کھجوروں کی کٹائی کا درمیانی مرحلہ چل رہا ہے۔ یہ سیزن 15اگست سے 30اکتوبر تک چلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی